عاصیہ ملعونہ کی رہائی ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دے گی: تحریک لبیک کا لاہور میں ورکرز کنونشن

لبیک نیوز: تحریک لبیک پاکستان کا لاہور میں ورکرز کنونشن

تحریک لبیک پاکستان نے "عاصیہ معلونہ کو پھانسی دو” کے عنوان کے تحت لاہور سے ڈویژنل ورکرز کنونشن کا آغاز کر دیا۔ لاہور ڈویژن سے ورکرز کی بڑی تعداد نے لاہور ناصر باغ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ لاہور ڈویژن کے مختلف اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی ایک بڑی نفری ٹریفک کے بہاو کو رواں رکھنے کے لئے تعینات کر رکھی تھی۔
ورکرز کنونشن کی صدارت سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری اور شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے کی۔ کنونشن سے چاروں اضلاع کی انتظامیہ سمیت مرکزی قیادت نے خطاب کیا۔ پیر محمد افضل قادری نے اجتماع سے اپنے خطاب میں حکومت اور مقتدر حلقوں کو عاصیہ مسیح کی رہائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں متنبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سب سے زیادہ پرامن جماعت ہے جس کے کسی بھی قائد کے ساتھ ایک بھی گن مین نہیں ہوتا۔ ہمارا جرم محض ناموس رسالت کی حفاظت ہے۔ لہذا تحریک لبیک پہ پابندی کو ناموس رسالت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس کے اس بیان پر سخت تنقید کی جس میں جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ میں نے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر سے سیکھے ہیں۔ پیر محمد افضل قادری نے کارکنان کو مسجد کی سطح تک تنظیم سازی کی ہدایت کی۔
علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے مختصر خطاب میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنان کی بے لوث لگن پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کو با خبر ہونا چاہئے کہ عاصیہ معلونہ کی رہائی ملک کو انارکی کی طرف دھکیلے گی اور اگر وہ ملک کی خیر خواہی چاہتے ہیں تو قانون کے عین مطابق عاصیہ ملعونہ کو پھانسی دی جائے۔ اگر کوئی عاصیہ ملعونہ کو رہا کروانا چاہتا ہے تو پھر اسے بھی اس کے ساتھ ہی منصب چھوڑ کے جانا ہوگا۔ اور ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اگرچہ ہماری جانیں چلی جائیں۔
"عاصیہ ملعونہ کو پھانسی دو” کے عنوان سے اگلا سیمینار 25 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور 28 اکتوبر کو روالپنڈی میں ہوگا۔

Leave Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے