عاصیہ ملعونہ کو پھانسی دو: تحریک لبیک ملک بھر میں ورکرز کنونشن منعقد کرے گی

تحریک لبیک پاکستان نے حکومت کو عاصیہ مسیح کے معاملے پر سخت موقف پہنچانے کے لئے ملک بھر میں ڈوی‍ژنل ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے پیش نظر، پہلے مرحلے میں پنجاب کی مختلف ڈویژونز میں کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ عاصیہ ملعونہ ایک گستاخ عیسائی عورت ہے جسے سیشن کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ توہین رسالت ثابت ہونے پر سزائے موت سنا چکی ہیں۔ ملزمہ نے اس فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جس پر فیصلہ محفوظ ہے۔ تاہم یورپی یونین اور ملک میں انسانی حقوق کا لبادہ اوڑھ کر کام کرنے والی این جی اوز حکومت پر عاصیہ کی رہائی کے لئے دباو ڈال رہی ہیں۔ مزید برآں، ویٹیکن سٹی سے عیسائیوں کے مرکزی پوپ نے بھی اس بات کا اعادہ ظاہر کیا تھا کہ عاصیہ مسیح کو رہا کروایا جائے گا۔ لہذا تمام اسلامی اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر مقتدر حلقے عاصیہ ملعونہ کی رہائی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جس کے خلاف ملک کی مذہبی جماعتیں سرگرم ہو چکی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان، ایک کثیر ووٹ بینک رکھنے والی سب سے بڑی جماعت ہے جو عاصیہ ملعونہ کی پھانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان 2018 کے عام انتخابات میں 50 لاکھ کے لگ بھگ ووٹ حاصل کر چکی ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اطلاعت کے مطابق، ڈویژنل ورکرز کنونشن کا آغاز 21 اکتوبر کو ناصر باغ لاہور میں کنونشن سے ہوگا۔

Leave Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے