ڈپلومیٹک انکلیو میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج ختم

لبیک نیوزمذہبی جماعتوں کی جانب سے ڈپلومیٹک انکلیو میں احتجاج جاری

دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان، تحریک لبیک اسلام، انجمن طلبا اسلامی اور شباب ملی اسلامی سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی جو حکومت سے نیدرلینڈ کا سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ایکسپریس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کی کال NA-53 سے تحریک لبیک کے امیدوار غازی افنان اور اے ٹی آئی کے صدر شہیر سیالوی نے دی تھی تاہم بعدازان مشہور مذہبی سکالر اور شباب ملی کے صدر مفتی حنیف قریشی بھی ایک بڑے قافلے کے ہمراہ اس احتجاج کا حصہ بن گئے۔

انتظامیہ وفاقی دارالحکومت اور شہیر سیالوی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ اس موقع پر قائدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ساتھ 5 نکات پر معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Leave Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے