تحریک لبیک پاکستان نے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا

لبیک نیوز: تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء جی پی اور چوک سے گزر رہے ہیں

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے لاہور میں داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت تحریک لبیک کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کر رہے تھے جبکہ اس موقع پہ علامہ غلام عباس فیضی، علامہ محبوب الہی، حکیم محمد آصف چشتی سمیت تحریک کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران بھی موجود تھے۔ پنجاب اسمبلی کے مقام پر ریلی سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد پاکستانی حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلاقات ختم کرے اور ہالینڈ کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اور پاکستان کے سفیر کو نیدرلینڈ سے واپس بلایا جائے۔ بصورت دیگر تحریک لبیک ایسی کال دے گی جو 70 سالہ تاریخ میں نہیں دی گئی۔ قائدین کا کہنا تھا کہ اگر یہ مقابلہ ہو جائے تو پھر ہماری زندگیوں کا مقصد ختم ہوجاتا ہے اور ایسی زندگی سے مر جانا بہتر ہے۔ اس موقع پر شرکا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے لہو کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

Leave Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے