مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف ریلی

تحریک لبیک پاکستان کراچی کی جانب سے الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تحریک کے امیر علامہ حضرت خادم حسین رضوی کر رہے تھے۔ عشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کی مقامی قیادت علامہ غلام غوث بغدادی، علامہ سید زمان جعفری، انجینیئر عبد اللہ اور مفتی قاسم فخری سمیت تمام امیدوارن قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ریلی سے ایک روز قبل علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ریلی کا مقصد ہالینڈ کے گستاخ شیاطین کو پیغام پہنچانا ہے کہ مسلمان اپنے نبی علیہ السلام سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ریلی کے شرکا نے ہالینڈ کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ان کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ قائدین اور شرکا کا مطالبہ کا تھا کہ نیڈرلینڈز کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کیے جائیں اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے

Leave Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے